پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم۔2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم۔3 فیض پور سے درخانہ تک اور ایم۔4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال تک دھند کے باعث بند ہیں۔
لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم۔11 بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔















