گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کا نقصان، متاثرین کی مدد کی اپیل

عقیل کریم ڈھیڈی نے گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب روپے کے نقصان پر متاثرین کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کا نقصان، متاثرین کی مدد کی اپیل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور متاثرین کو فوراً مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ہمیں مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے مزید کہا کہ پلازہ میں آگ کے باعث مڈل کلاس خاندان متاثر ہوئے ہیں، ان کی امداد کے بعد سندھ حکومت سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے پلازہ مالک سے بھی متاثرین کی مدد کی بات کی ہے اور کہا کہ وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹرز نے جانفشانی کا مظاہرہ کیا۔

جاوید بلوانی نے بھی اس موقع پر کہا کہ حادثات میں سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، سندھ حکومت نے شہداء کی امداد اور عمارت کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں