نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کیا، مداح تشویش میں مبتلا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔
نیہا ککڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں، رشتوں اور کام سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ واپس آئیں گی یا نہیں۔
نیہا نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی کوئی ویڈیو نہ بنائیں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔















