اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز کی وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول اور کسٹم ڈیوٹی شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات پر عوام سے تین طرح کے ٹیکسز وصول کیے جانے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 78 روپے، پیٹرول پر 82 روپے اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کے تحت 110 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پٹرولیم لیوی، 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی شامل ہیں۔ پیٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس آئل پر 77 روپے پیٹرولیم لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق کیروسین آئل پر 18 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 15 روپے 37 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ فرنس آئل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی شامل ہے۔















