پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی

پاکستان میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں یکم شعبان 21 جنوری کو ہوگی، چاند نظر نہیں آیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث یکم شعبان 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگی۔ یہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا۔

مولانا آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی و زونل ممبران، فنی ماہرین اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا، جو وزارت مذہبی امور کی جانب سے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس کے مطابق شب برات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات اور سپارکو نے بھی 19 جنوری کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ظاہر کیے تھے، اور یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں