انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے ہرارے میں انڈر 19 ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان کی اسکاٹ لینڈ پر 6 وکٹوں سے فتح

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی طرف سے کپتان تھامس نائٹ نے 37، فنلے جونز نے 33 اور اولی جونز نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مومن قمر نے 46 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے 188 رنز کا ہدف 44ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عثمان خان نے 75 جبکہ احمد حسین نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں