سانحہ گل پلازہ: فائر فائٹر فرقان نے جان قربان کر دی

کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے دوران فائر فائٹر فرقان علی نے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ: فائر فائٹر فرقان نے جان قربان کر دی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ میں فائر فائٹر فرقان علی نے لوگوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ فرقان کا چھ ماہ کا بیٹا ہے جسے وہ وکیل بنانا چاہتا تھا۔

ہفتے کی رات گل پلازہ میں آگ بھڑکنے سے شہر بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ فرقان علی کے خاندان کے مطابق وہ شعلوں میں پھنسے افراد کو بچانے کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

فرقان علی اپنے پیچھے چھ ماہ کا بیٹا، بیوہ، دو بھائی اور چار بہنیں چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے حکومت سے بیوہ کے لیے روزگار اور بچے کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے فرقان علی کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں