متحدہ عرب امارات میں 3,523 پاکستانی قید، 1,050 ابو ظہبی میں۔ قانونی معاونت اور معافی کی درخواستیں بھیجی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تعداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔
وزارت خارجہ کے تحریری جواب کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں 3,523 پاکستانی اس وقت قید ہیں، جن میں سے 1,050 ابو ظہبی کی جیلوں اور بحالی مراکز میں ہیں۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ نومبر 2025 تک 769 پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ 2025 کے دوران ابو ظہبی حکومت کو 350 معافی کی درخواستیں بھیجی گئیں۔












