کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی سے24افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ حکومت نے تحقیقات کا اعلان کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگی جس کے نتیجے میں24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ عمارت کے مختلف حصے گر چکے ہیں۔ دھویں کے باعث متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پاکستان میں ہر سال تقریباً 15 ہزار آتشزدگی کے واقعات ہوتے ہیں۔ 2023 میں کراچی میں 2,228 واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 2,900 ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں آتشزدگی کے واقعات میں اموات کا تناسب دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔
سندھ حکومت نے گل پلازہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ عمارتوں میں بجلی کی تاروں کی مناسب تنصیب اور ہنگامی اخراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔














