پاکستانی بولرز نے انڈر 19 ورلڈکپ میں اسکاٹش بلے بازوں کو مشکلات کا شکار کردیا، ہرارے میں جاری میچ میں 26 اوورز میں 4 وکٹوں پر 100 رنز بنالئے۔
ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستانی بولرز نے اسکاٹش بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ پاکستانی کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے تھیو روبنسن کو 4 اور میکس چیپلن کو 2 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 26 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے ہیں۔ کپتان تھامس نائٹ اور اولی جونز 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آج کے دیگر میچز میں سری لنکا نے آئرلینڈ کے خلاف 25 اوورز میں 3 وکٹوں پر 110 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف 31 اوورز میں 2 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔















