ہنگامی اخراج نہ فائر سیفٹی، سنگین غفلت نے سانحے کو جنم دیا۔ گل پلازہ آتشزدگی رپورٹ

کراچی کے گل پلازہ میں آگ سے نمٹنے کے ناکافی انتظامات پر مبنی رپورٹ جاری، 6 افراد جاں بحق، متعدد حصے گرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ میں آگ سے نمٹنے کے ناکافی انتظامات: رپورٹ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی اور آگ بجھانے کے انتظامات بھی ناکافی تھے۔

رپورٹ کے مطابق، تنگ داخلی و خارجی راستوں کی وجہ سے فائر فائٹرز کو تکنیکی مشکلات پیش آئیں۔ 1995 میں تعمیر شدہ عمارت میں 2003 تک تین اضافی فلورز بنائے گئے، اور دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہو گئی۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع اس عمارت میں لگنے والی آگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ متعدد حصے زمین بوس ہو گئے۔ آگ ہفتے کی رات گراؤنڈ فلور سے شروع ہوئی اور تیسری منزل تک پھیل گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے 24 گھنٹے بعد عمارت میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی، لیکن خدشہ ہے کہ مزید افراد عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں