افغان مارکیٹ کی بندش کے باوجود پاکستانی کینو کی برآمدات نے ملک کو 4 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کیا ہے، وزارت تجارت۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان مارکیٹ کی بندش کے باوجود پاکستانی کینو کی برآمدات نے ملک کو 4 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ 45 دنوں میں دسمبر اور جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران کینو کی برآمدات کی رفتار برقرار رہی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں برآمدات میں استحکام آیا، جبکہ وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی حکمت عملی سے برآمدکنندگان کو ریلیف ملا۔
اعلامیے کے مطابق، متبادل عالمی منڈیوں کی طرف کینو کی کنسائنمنٹس کی منتقلی کو یقینی بنایا گیا، جس سے مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا نئی منڈیاں بن گئیں۔















