ایرانی سفیر رضا امیری نے کراچی گل پلازہ آتشزدگی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی افسوسناک آتشزدگی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں کم از کم چودہ پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ان کے دل کی گہرائیوں سے دعائیں اور محسوسات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
انہوں نے ریسکیو ٹیموں اور پولیس فورسز کے لیے بھی دعا کی ہے جو اس مشکل وقت میں بہادری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔













