کراچی میں آتشزدگی کے 2500 سے زائد واقعات میں 26 افراد جاں بحق۔ حکومت کو تجارتی عمارات کا سیفٹی آڈٹ یقینی بنانا ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گزشتہ سال کراچی میں 2500 سے زائد آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ بڑے تجارتی مراکز اور کمرشل عمارتیں بار بار ان حادثات کا شکار ہو چکی ہیں تاہم بلڈنگ بائی لاز، فائر آڈٹ اور کمرشل عمارتوں کے این او سی کے اجرا میں حفاظتی جانچ پڑتال نظر انداز کی جا رہی ہے۔
حکومت کو فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ان حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ تمام کمرشل عمارات کا ازسرنو سیفٹی آڈٹ کیا جانا چاہیے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ واقعات اس بات کا انتباہ ہیں کہ حفاظتی اقدامات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔














