ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی فیسوں میں اضافے سے طلبہ کی مشکلات

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے فیسوں میں اضافے نے غریب و متوسط طلبہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اخراجات بڑھ گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی فیسوں میں اضافے سے طلبہ کی مشکلات

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دینا مشکل ہو گیا ہے۔

بورڈ کے نئے سرکلر کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرہ فیس 30 روپے، گمنام متفرق فیس 900 روپے، اور سند فیس 550 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔

طلبہ پر 350 روپے ڈویلپمنٹ چارجز اور 300 روپے پوسٹل خرچہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ اسکالرشپ فیس 250 روپے کر دی گئی ہے۔

پروسیسنگ فیس 450 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، رجسٹریشن فیس 1000 روپے، اور داخلہ فیس مختلف گروپس کے لیے مختلف مقرر کی گئی ہے۔

میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے فیسوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں