گل پلازہ میں آگ سے کروڑوں کا نقصان، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ نے قیمتی جانیں لیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ میں آگ سے کروڑوں کا نقصان، امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے قیمتی جانیں نگل لیں اور کروڑوں روپے کا سامان خاکستر کر دیا۔

چیف فائر افسر کے مطابق آگ ہفتے کی شب 10 بج کر 14 منٹ پر آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں لگی، جب کہ 10 بج کر 38 منٹ پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔

1122 کے دو فائر ٹینڈرز 10 بج کر 57 منٹ پر موقع پر پہنچے مگر تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

عمارت کی تنگ داخلی و خارجی راستوں میں دھواں بھر گیا تھا اور پانی کی قلت بھی پیش آئی، جبکہ فوم کا استعمال بھی کیا گیا۔

چیف فائر افسر نے بتایا کہ عمارت کے بعض حصے گر چکے ہیں، جبکہ 12 فائر ٹینڈرز اور دیگر امدادی وسائل اب بھی موجود ہیں۔ آگ کا 90 فیصد حصہ بجھا دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں