تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ محمود اچکزئی نے فائر بریگیڈ کی تاخیر پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے گل پلازہ کا دورہ کیا جہاں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے سانحہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
محمود خان اچکزئی نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے کیوں پہنچیں؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آگ بجھانے میں تاخیر نااہلی کا نتیجہ تھی اور متعلقہ افراد کو قانون کے سامنے لانا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑی عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات لازمی ہونے چاہئیں۔















