گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی، 14 افراد جاں بحق

کراچی کے گل پلازہ میں آگ بجھا دی گئی، 14 افراد جاں بحق ہوئے اور 65 لاپتہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ کراچی میں آگ بجھا دی گئی، 14 افراد جاں بحق

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ اس سانحے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 زخمی ہوئے ہیں، اور 65 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لگی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے منہدم ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ملبہ بھی ہٹایا جا رہا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ کولنگ کے دوران کچھ مقامات پر شعلے بھڑک اٹھتے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کمزور ہوگئے ہیں اور وہ کسی بھی لمحے گر سکتی ہے۔ اس سانحے میں 1200 دکانیں مکمل جل گئیں اور تقریباً تین ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں