جنید صفدر کے ولیمہ میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات نے جاتی امرا میں شرکت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یہ تقریب جاتی امرا رائیونڈ میں شریف فارمز پر منعقد کی گئی جہاں وفاقی و صوبائی وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دلہن شانزے علی نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب سوٹ پہنا جبکہ دولہے جنید صفدر نے گرے شیروانی کا انتخاب کیا۔ شانزے علی، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
گزشتہ روز جنید صفدر اور شانزے علی کے نکاح کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔















