نیوزی لینڈ نے بھارت میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کی، سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔
تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے، جہاں ڈیرل مچل نے 137 اور گلین فلپس نے 106 رنز بنائے۔
بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ کے بالرز کے سامنے بے بس نظر آئی، صرف ویرات کوہلی 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ نتیش کمار نے 53 اور ہرشیت رانا نے 52 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے 37 سالوں میں پہلی بار بھارت میں ون ڈے سیریز جیت کر نئی تاریخ قائم کی۔















