پاکستان کی فلسطین بورڈ میں شمولیت کی دعوت، عظیم سفارتی کامیابی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جسے عظیم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی فلسطین بورڈ میں شمولیت کی دعوت، عظیم سفارتی کامیابی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے۔ امریکی صدر نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار دنیا کے سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس کی باضابطہ دعوت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم سفارتی کامیابی اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فلسطینیوں کی ترجمانی قابل فخر ہے۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس دعوت کو قبول کر کے اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں