سعودی عرب میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 20 جنوری کو ہوگی۔ پاکستان میں شعبان کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق، یکم شعبان بروز منگل 20 جنوری کو ہوگی۔
پاکستان میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ چاند 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب 12:52 بجے پیدا ہوگا۔ تاہم، 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے ہونے کی وجہ سے شعبان کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔
کونسل کے مطابق 21 جنوری بروز بدھ شعبان کا آغاز ہوگا، جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ فرق 29 سے 33 منٹ کے درمیان ہوگا۔














