تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آرٹیکل 6 کے نفاذ کا مطالبہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ غیرجانبدار الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آرٹیکل 6 کے نفاذ کا مطالبہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس میں غیرجانبدار الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چھیننے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ عوام کو سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے اور میڈیا کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپوزیشن نے ججوں کے جبری تبادلوں اور عمران خان کی ملاقات پر پابندی کی مذمت کی۔

کانفرنس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے لیے پیکا ایکٹ کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تحریک نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے منسلک ہے، اور خیبرپختونخوا میں منعقد جرگے پر عمل درآمد کیا جائے۔ حکومت سے فوجی آپریشن روکنے اور معدنیات کی صوبائی ملکیت تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

پڑوسی ممالک کے حوالے سے ایران پر دباؤ بڑھنے کی نشاندہی کی گئی اور غزہ کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی۔ اپوزیشن نے 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں