پشاور میں خواجہ سرا نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، گرفتار

پشاور کے حیات آباد میں خواجہ سرا نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور میں خواجہ سرا نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، گرفتار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں خواجہ سرا فہد عرف ہنی نے گن پوائنٹ پر شہری سجاد حسین کو لوٹ لیا۔ شہری کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ شہری سجاد حسین جنرل اسٹور سے سودا سلف لے کر گھر جا رہا تھا کہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس ملزم نے اسلحہ کی دھمکی دے کر اس کا موبائل فون اور نقد رقم چھین لی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ یہ واقعہ شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں