بگ بیش لیگ میں رضوان اور بابر سست ترین بیٹرز

رضوان اور بابر بگ بیش لیگ کے سست ترین بیٹرز میں سرفہرست ہیں، دونوں نے محتاط کرکٹ کھیلتے ہوئے ہارڈ ہٹنگ سے گریز کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بگ بیش لیگ میں رضوان اور بابر سست ترین بیٹرز

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بگ بیش لیگ میں محمد رضوان اور بابراعظم سست ترین بیٹرز کی فہرست میں سرِ فہرست آ گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں سے ٹیموں کو بڑی توقعات تھیں، لیکن انہوں نے محتاط کرکٹ کھیل کر ہارڈ ہٹنگ سے گریز کیا۔

رواں سیزن میں محمد رضوان نے 102.74 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط سے 187 رنز بنائے، جبکہ وہ کوئی نصف سنچری نہیں بنا سکے۔

بابراعظم نے 107.48 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 9 میچز میں 28.71 کی اوسط سے 201 رنز بنائے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تیسرے نمبر پر کونسٹاس 110.21 کے سٹرائیک ریٹ اور ٹام روجرز 127.50 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں