اوپن اے آئی نے مفت چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کی آزمائش آئندہ ہفتوں میں شروع ہوگی، تاکہ صارفین سے مالی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مفت چیٹ جی پی ٹی سروس میں اشتہارات متعارف کرانے جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی نے اس کے 80 کروڑ سے زائد صارفین سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی نے جمعے کو بتایا کہ فی الحال اشتہارات لائیو نہیں ہیں اور ان کی آزمائش آئندہ ہفتوں میں شروع کی جائے گی۔ پلیٹ فارم کی 500 ارب کی ویلیو ایشن کے باوجود یہ اسٹارٹ اپ خسارے میں ہے اور نفع میں جانے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے دکھائے جائیں گے، جس سے کمپنی کو آمدنی کا نیا ذریعہ حاصل ہوگا۔















