پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز ٹریفک کے لیے بند

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور اور پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک، ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہے اور قومی شاہراہ پر لاہور، مانگامنڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھند کے دوران سفر سے گریز کریں اور محفوظ سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ 23 جنوری تک صوبے میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں