اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو اپنی پالیسی کے خلاف قرار دیا ہے اور اس معاملے کو امریکی وزیر خارجہ سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
غزہ میں ‘بورڈ آف پیس’ کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنانا اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی راہ ہموار کرنا ہے۔














