بورڈ آف پیس کمائی کا ذریعہ، ٹرمپ نے مستقل رکنیت کی فیس مقرر کردی

امریکی صدر نے بورڈ آف پیس کیلئے مستقل رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر مقرر کی ہے۔ بورڈ امن کیلئے کردار ادا کرے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ اس کے چیئرمین ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر نے بورڈ آف پیس کیلئے مستقل رکنیت کی فیس مقرر کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر نے بورڈ آف پیس کو کمائی کا ذریعہ بناتے ہوئے مستقل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی ہے۔ بورڈ اقوام متحدہ کی طرز پر امن کیلئے کردار ادا کرے گا۔

ابتدائی ممبران میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف، ان کے داماد جیرڈ کشنر، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، ارب پتی سرمایہ کار رابرٹ گبریل اور مارک رووان شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ترکیہ، مصر اور ارجنٹینا کے صدور کو بھی بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ خود چیئرمین ہوں گے اور انہیں ویٹو پاور بھی حاصل ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں