امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں قیادت کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور آیت اللہ خامنائی کو ایرانی عوام کی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں قیادت کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدر ٹرمپ نے آیت اللہ خامنائی کو ایرانی عوام کی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ خامنائی ملک کو جبر اور تشدد سے کنٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت کی پالیسیاں ملک اور خطے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ آیت اللہ خامنائی کو ان کی طرح ملک چلانا چاہیے تھا تاکہ ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ اس بیان پر ایرانی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔














