حکومت نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.19 ٹریلین روپے قرض لیا

حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں 1.19 ٹریلین روپے قرض لیا جبکہ ایف بی آر نے 6.159 ٹریلین روپے جمع کیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.19 ٹریلین روپے قرض لیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں شیڈول بینکوں سے 1.19 ٹریلین روپے کا خالص قرضہ لیا، جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.255 ٹریلین روپے کی واپسی ہوئی تھی۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی تا دسمبر مالی سال 26-2025 میں 6.159 ٹریلین روپے جمع کیے، جو 6.490 ٹریلین روپے کے ہدف سے 331 ارب روپے کم ہیں۔ تاہم یہ گزشتہ سال کے 5.618 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔

حکومت کی جانب سے 1.19 ٹریلین روپے کا قرضہ لینے کا مطلب ہے کہ اخراجات گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 25-2024 کے لیے 2.5 ٹریلین روپے کا خالص منافع بھی وفاقی حکومت کو منتقل کیا تھا، مگر حکومت بینکوں سے بھاری قرضے لے رہی ہے۔

بینک حکومت کے کاغذات میں سرمایہ کاری کو پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں خطرے سے پاک بلند منافع ملتا ہے، جس سے مالیاتی شعبہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ پچھلے ہفتے خزانہ بلز کی نیلامی کے لیے بینکوں کی بولیوں کی مجموعی رقم 2.5 ٹریلین روپے تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں