ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حمایت نہ کرنے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر نے گرین لینڈ معاملے پر حمایت نہ کرنے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر حمایت نہ کرنے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک گرین لینڈ کے معاملے پر امریکہ کی حمایت نہیں کریں گے، ان پر 10 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ یکم جون سے یہ ٹیرف 10 سے بڑھ کر 25 فیصد ہو جائے گا اور یہ تب تک نافذ رہے گا جب تک گرین لینڈ کی خریداری کے لیے معاہدہ نہیں ہو جاتا۔

فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز، فن لینڈ، ڈنمارک، ناروے، اور سویڈن کو اس فیصلے کی زد میں آ گئے ہیں۔

یہ اقدامات امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں اور اس کا مقصد واشنگٹن کے مؤقف کو عالمی معاملات میں مضبوط بنانا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں