فواد چودھری کی نواز شریف سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی اپیل

فواد چودھری نے نواز شریف سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی اپیل کی اور پی ٹی آئی میں متضاد رائے پر روشنی ڈالی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فواد چودھری کی نواز شریف سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو مذاکرات کرنے ہوں گے جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں کی رہائی مثبت تاثر دے سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی پالیسی پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پارٹی میں دو متضاد رائے ہیں، ایک حصہ انقلاب چاہتا ہے جبکہ دوسرا مذاکرات کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور خیبر پختونخوا کے جونیئر وزیر کے بیانات میں بھی تضاد پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ سلمان اکرم راجا کے مطابق افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس سے متفق نہیں ہیں، جو پارٹی میں اختلافات کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی ملک میں گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے سرگرم ہیں، لیکن پی ٹی آئی قیادت کے مطابق انہیں پارٹی سے نکالا جا چکا ہے، اس لیے ان کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں