پشاور یونیورسٹی نے ویلکم پارٹی کی ماڈلنگ ویڈیوز وائرل ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کی ماڈلنگ ویڈیوز وائرل ہونے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور یونیورسٹی میں ویلکم پارٹی کی ماڈلنگ ویڈیوز وائرل ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف پشاور کی انتظامیہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی ویلکم پارٹی کے دوران طالبات کی ماڈلنگ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ واقعہ 15 جنوری 2026 کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا، جس کے بعد وائس چانسلر نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر انوش خان کریں گی، جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ امان، ڈاکٹر محمد عرفان فیض، ڈاکٹر ابرار خان، ڈاکٹر اختر امین اور ایمل خان شامل ہیں۔ کمیٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات تین دن کے اندر مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے وائرل ہونے سے تعلیمی حلقوں میں تقریب کے انعقاد پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، جس پر یہ انکوائری شروع کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں