بھارتی کپتان نے اداکارہ کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ کیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے اداکارہ خوشی مکھرجی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 100 کروڑ روپے کا ہرجانہ مانگا ہے، جس کا مقصد کرکٹر کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے الزامات کا جواب دینا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کپتان نے اداکارہ کے خلاف 100 کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ کیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ قانونی کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد کی گئی، جس میں خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار انہیں ذاتی نوعیت کے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

سوریا کمار کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا، اور کہا کہ ان کا مقصد کرکٹر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ وکلا کے مطابق ان دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت الزامات عوامی شخصیت کی نجی زندگی اور کیریئر پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، اس لیے قانونی کارروائی ضروری ہے۔

دوسری جانب خوشی مکھر جی کی طرف سے ابھی تک مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں