ملک کا ہیلتھ کیئر نظام برباد ہونے کے قریب ہے۔وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کا ہیلتھ کیئر نظام ختم ہونے کے قریب ہے، ہر سال 61 لاکھ بچوں میں سے چار لاکھ کو حفاظتی ٹیکے نہیں ملتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر صحت کا ہیلتھ کیئر نظام کے بربادی کا انتباہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کا ہیلتھ کیئر نظام برباد ہونے کے قریب ہے۔ کراچی کے جیکب لائن صدر میں دوسرے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 61 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں جن میں سے چار لاکھ کو حفاظتی ٹیکہ جات کی ایک بھی ڈوز نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد ثابت ہوا کہ اگر ایک ساتھ اتنے لوگ بیمار ہوں تو طاقتور ممالک بھی متاثر ہوتے ہیں، پاکستان میں بغیر وبا کے بھی بہت لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کیئر صرف مریضوں کا علاج نہیں بلکہ شہریوں کو امراض سے تحفظ فراہم کرنا ہے، اور یہ کام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری نجی اسپتالوں میں مفت علاج کروا سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں