انتظامی بہتری کے لئےنئے صوبوں کا قیام ناگزیرہے۔مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں نئے صوبوں کے قیام کو ضروری قرار دیتے ہوئے صحت کے نظام میں بہتری پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، انتظامی بہتری ضروری۔مصطفیٰ کمال

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے جیکب لائن میں ہیلتھ کیئر ڈیجیٹل سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہیں تو کل، ملک میں انتظامی معاملات بہتر بنانے کے لیے نئے صوبے بنانا ضروری ہوگا، تاہم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی بھی لازمی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا مسئلہ صرف علاج نہیں بلکہ ناقص نظام اور بڑھتی آبادی بھی ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق ہر سال 61 لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جبکہ 4 لاکھ بچے ویکسین سے محروم ہیں۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ماں اور بچے کی صحت پر عدم توجہ کی بنا پر 40 فیصد بچے اسٹنٹڈ گروتھ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں فرٹیلیٹی ریٹ 2 فیصد پر نہیں آئے گا، ترقی ممکن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں