جنید صفدر نے لاہور میں شانزے علی سے شادی کی، تصاویر وائرل ہوگئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے شانزے علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جب کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔
شادی کی تقریب لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی جہاں بارات جاتی امرا سے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں روانہ ہوئی۔ بارات میں سیاسی و غیر ملکی مہمان بھی شامل تھے۔
جنید صفدر کا نکاح شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کے سجادہ نشین نے پڑھایا جبکہ شانزے علی سے مفتی راغب حسین نعیمی نے اجازت لی۔ حق مہر کی رقم 1 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی۔
شانزے علی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہوگی، جس میں 800 مہمان مدعو کیے گئے ہیں۔
شادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔














