ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کا ہمشکل موٹر سائیکل پر ویڈیو وائرل

ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمشکلوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، دونوں نے کرکٹرز کے بڑے مداح ہونے کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کا ہمشکل موٹر سائیکل پر ویڈیو وائرل

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ کے معروف کھلاڑی ویرات کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ہمشکلوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سگنل پر موجود شخص نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دو اشخاص کو ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کہہ کر مخاطب کیا، جو ان کے ہمشکل معلوم ہوتے تھے۔

ویرات کوہلی کے ہمشکل نے اشارہ کیا کہ موٹر سائیکل پر آگے بیٹھا لڑکا بھی ایم ایس دھونی کا ہمشکل ہے، جس پر ویڈیو بنانے والا شخص حیران رہ گیا۔ دونوں ہمشکلوں نے کہا کہ وہ بھی ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے بڑے مداح ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں