سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 49 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی ایجنٹ سمیت 49 دہشت گرد گرفتار کیے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد اور حساس نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 49 دہشتگرد گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ سمیت 49 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک ہفتے کے دوران مختلف آپریشنز کیے گئے، جن میں لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ مجتبیٰ گرفتار ہوا۔ اس کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور اہم سرکاری و حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی ملا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی نے ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں 6 ہزار 131 کومبنگ آپریشنز کیے، جن کے دوران 5 سو 99 مشتبہ افراد کو گرفتار اور 2 لاکھ 43 ہزار 546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں کی گئیں۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں