فلسطین و کشمیر کے مسئلے کا عالمی قوانین کے تحت حل ضروری ہے۔پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کو عالمی قوانین کے تحت ضروری قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فلسطین و کشمیر کے مسئلے کا عالمی قوانین کے تحت حل ضروری ہے۔پاکستانی مندوب

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل عالمی قوانین کے تحت ضروری ہے۔

اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل نہیں نکالا جا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں اور تمام تنازعات پرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

گزشتہ روز بھی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عاصم افتخار نے تمام تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تنازعات کو عالمی قوانین کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اور سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں