ایرانی قیادت نے 800 سے زائد افراد کی سزائے موت منسوخ کر دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 800 سزائے موت کی منسوخی پر خوشی کا اظہار کیا، اسے انسانی جانوں کے تحفظ کی امید قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی 800 پھانسیوں کی منسوخی پر ٹرمپ خوش

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ایرانی قیادت نے 800 سے زائد افراد کی سزائے موت منسوخ کر دی ہیں۔ ان افراد کو گزشتہ روز پھانسی دی جانی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ‘ایکس’ اور اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس اقدام سے انسانی جانوں کے تحفظ کی امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کے اس فیصلے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو تقویت دینے والا قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لئے کسی نے نہیں کہا، یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سو افراد کی پھانسیاں منسوخ کرنے کا بڑا اثر ہوا۔

ایران کے خلاف امریکی مداخلت کے حامی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ وہ ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کی پیدا کردہ سیاسی رفتار کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں