متحدہ عرب امارات میں جنگی جہازوں کا فضائی مارچ آج ہو گا

متحدہ عرب امارات میں آج حوثیوں کے حملے کی یاد میں جنگی جہازوں کا فضائی مارچ ہوگا، جو ابوظبی سے شروع ہوکر تمام ریاستوں سے گزرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات میں حوثی حملوں کی یاد میں فضائی مارچ

ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات میں آج حوثیوں کے حملے کی یاد میں جنگی جہازوں کا فضائی مارچ ہوگا۔

یہ فضائی مارچ پورے ملک میں پرواز کرتے ہوئے ابوظبی سے شروع ہوگا اور تمام ریاستوں سے گزرے گا۔ اس مارچ میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔

دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے دن صبح 11 بجے اماراتی قومی ترانے کی آواز پر یکجہتی کا اظہار کریں۔

یہ یادگار تقریب خاص طور پر اس حملے کے چار سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں حوثیوں نے عرب امارات پر میزائل حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں ایک پاکستانی محنت کش معمور خان بھی شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں