روسی صدر کا خطے میں استحکام یقینی بنانے کے لیے سیاسی و سفارتی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور

روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر پزیشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں گفتگو کی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی صدر کا ایرانی و اسرائیلی صدور سے علاقائی استحکام پر رابطہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

کریملن کے مطابق پیوٹن اور پزیشکیان نے خطے کی مجموعی صورتحال کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے عملی نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے پیوٹن کو اندرونی صورتحال معمول پر لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا اور ایران کے حوالے سے تازہ پیشرفت پر بات چیت کی۔ روسی صدر نے خطے میں استحکام یقینی بنانے کے لیے سیاسی و سفارتی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مذاکرات و ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

دیگر متعلقہ خبریں