امریکہ میں معذور خاتون عالیہ رحمان پر فیڈرل ایجنٹس کا تشدد

منی سوٹا میں فیڈرل ایجنٹس نے معذور خاتون عالیہ رحمان کو زبردستی گاڑی سے نکال کر گھسیٹا، عالیہ طبی مرکز جا رہی تھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا: معذور خاتون عالیہ رحمان پر فیڈرل ایجنٹس کا تشدد

منی سوٹا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

امریکی ریاست منی سوٹا میں فیڈرل ایجنٹس نے معذور خاتون عالیہ رحمان کے ساتھ مبینہ طاقت کا بے جا استعمال کیا۔ عالیہ، جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہیں، طبی مرکز جا رہی تھیں جب نقاب پوش ایجنٹس نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر گھسیٹا۔

عالیہ رحمان نے بتایا کہ انہوں نے ایجنٹس کو اپنی جسمانی معذوری کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور علاج کے لیے جانے کی درخواست کی، مگر ان کی بات کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں حراستی مرکز لے جایا گیا، جہاں وہ بے ہوش ہو گئیں۔

واقعے کے بعد عالیہ نے خود کو خوش قسمت قرار دیا کہ وہ زندہ بچ گئیں، کیونکہ اسی علاقے میں کچھ دن قبل ایک اور خاتون کو ایجنٹس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

رینی نکول گُڈ نامی خاتون کو اسی علاقے میں فیڈرل ایجنٹس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کی۔

دیگر متعلقہ خبریں