پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی ترقی سے حجم 319 ارب روپے تک پہنچ گیا

پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی ترقی سے حجم 319 ارب روپے تک پہنچ گیا، دسمبر 2025 میں آٹوفنانسنگ 35.5 فیصد بڑھ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی ترقی سے حجم 319 ارب روپے تک پہنچ گیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں آٹوفنانسنگ کی برق رفتار ترقی کا مظاہرہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سال کے دوران اس کا حجم بڑے اضافے سے 319 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹوفنانسنگ کے تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں آٹوفنانسنگ 35.5 فیصد بڑھ گئی۔

آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم ایک سال میں 235 ارب روپے سے بڑھ کر 319 ارب روپے ہو گیا، جبکہ نومبر 2025 کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں کریڈٹ کارڈ صارفین کی تعداد میں سالانہ 30.5 فیصد اضافہ ہوا۔

ہاؤس بلڈنگ قرض کے صارفین کی تعداد ایک سال میں 10.3 فیصد بڑھی، جبکہ کنزیومر فنانسنگ کی شرح ماہانہ 1.1 فیصد اور سالانہ 15 فیصد بڑھ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں