اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں پر پابندی، 12 انٹری پوائنٹس پر ایم ٹیگ ریڈرز فعال۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے۔ 12 اہم انٹری پوائنٹس پر ایم ٹیگ ریڈرز فعال کر دیے گئے ہیں، اور اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔
ڈی جی ایکسائز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں۔ اسلام آباد میں 16 مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جا رہی ہے۔
ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو محفوظ آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔ ایم ٹیگ نظام کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہر میں قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔














