روسی صدر پیوٹن نے پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاک روس تعلقات کو قریبی اور مفید قرار دیا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔ یہ بیان پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی جانب سے روسی صدر کو سفارتی اسناد پیش کرنے کے موقع پر دیا گیا۔
پیوٹن نے پاک روس تعلقات کو باہمی مفید قرار دیا اور کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے اور روس میں مقیم پاکستانی برادری سے روابط کو ترجیح دی جائے گی۔
فیصل نیاز ترمذی نے اکتوبر 2025 میں روس میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔














