جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز

جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات شروع، مہندی آج جاتی اُمرا میں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ جنید صفدر، جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے ہیں، کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے۔ شانزے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

جنید صفدر کی مہندی کی تقریب آج جاتی اُمرا میں منعقد ہوگی جبکہ 17 جنوری کو بارات اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگی۔

جنید صفدر نے 2021 میں عائشہ سیف سے پہلی شادی کی تھی مگر اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ جنید نے انسٹاگرام پر طلاق کی تصدیق کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں