مسافروں کی آف لوڈنگ کے حل کے لیے ای ایم آئی ایپ متعارف

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حل کے لیے ای ایم آئی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو یکم فروری سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آزمائی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مسافروں کی آف لوڈنگ کے حل کے لیے ای ایم آئی ایپ متعارف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی آف لوڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے ای ایم آئی موبائل ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ اب مسافر روانگی سے قبل اپنے کوائف اور دستاویزات ایپ پر اپ لوڈ کریں گے۔ ایف آئی اے کی زیر نگرانی ایپلی کیشن کا ٹرائل جاری ہے۔

پہلی فروری سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہوگا۔ طلبا کو تعلیمی دستاویزات، جاب ویزا کے لیے جاب لیٹرز، اور سیاحتی ویزا کے لیے کنفرم ٹکٹ و ہوٹل بکنگ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ علاج کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافر اپنے چیک اپ کے ثبوت اپ لوڈ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں